حدیث نمبر: 6237
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا حُمِلَتْ جِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ الْمُنَافِقُونَ: مَا أَخَفَّ جِنَازَتَهُ وَذَلِكَ لِحُكْمِهِ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ الْمَلَائِكَة كَانَت تحمله» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقوں نے کہا: اس کا جنازہ کس قدر ہلکا ہے، اور یہ بنو قریظہ کے متعلق اس کے فیصلے کی وجہ سے ہے، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ہلکا اس لیے ہے کہ فرشتے اسے اٹھائے ہوئے تھے۔ ‘‘ صحیح، رواہ الترمذی۔