کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: شیخین ، عمار اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم حضرات کی فضیلت
حدیث نمبر: 6230
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اقْتَدُوا بِاللَّذَيْنِ مِنْ بَعْدِي مِنْ أَصْحَابِي: أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَاهْتَدُوا بِهَدْيِ عمّارٍ وَتَمَسَّكُوا بِعَهْدِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’میرے بعد میرے دو صحابہ ابوبکر و عمر کی اقتدا کرنا، عمار کی راہ پر چلنا، ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ ‘‘ حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: ’’ابن مسعود جو بات تم سے کہیں اس کی تصدیق کرنا۔ ‘‘ اس میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ ‘‘ کے الفاظ کے بجائے مذکورہ بالا الفاظ ہیں۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6230
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3663)»