حدیث نمبر: 6226
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ» . قَالَ: «مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ» أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا قَالَ: «وَكَذَلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جبریل ؑ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: ’’تم اہل بدر کو اپنے ہاں کس درجہ میں شمار کرتے ہو؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمانوں میں سے سب سے افضل۔ ‘‘ یا آپ نے اسی طرح کی بات فرمائی۔ ‘‘ انہوں (جبریل ؑ) نے فرمایا: ’’اسی طرح جو فرشتے بدر میں شریک ہوئے ان کا بھی بلند درجہ ہے۔ ‘‘ رواہ البخاری۔