کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی محبت
حدیث نمبر: 6176
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنَحِّي مُخَاطَ أُسَامَةَ. قَالَتْ عَائِشَةُ: دَعْنِي حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَفْعَلُ. قَالَ: «يَا عَائِشَةُ أَحِبِّيهِ فَإِنِّي أُحِبُّهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسامہ رضی اللہ عنہ کی ناک صاف کرنا چاہی تو عائشہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: مجھے اجازت فرمائیں میں صاف کر دیتی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’عائشہ اس سے محبت کیا کرو کیونکہ اس سے میں محبت کرتا ہوں۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔