حدیث نمبر: 6166
وَعَنْ سَلْمَى قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ وَهِي تبْكي فَقلت: مَا بيكيك؟ قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-تَعْنِي فِي الْمَنَامِ-وَعَلَى رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ التُّرَابُ فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «شَهِدْتُ قَتْلَ الْحُسَيْنِ آنِفًا» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
سلمی بیان کرتی ہیں کہ میں ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئی تو وہ رو رہی تھیں، میں نے کہا: آپ کیوں رو رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو آپ کے سر مبارک اور داڑھی پر مٹی تھی۔ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ کا کیا حال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ابھی ابھی حسین کی شہادت کے واقعہ میں حاضر ہوا تھا۔ ‘‘ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔