حدیث نمبر: 6161
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ جَعْفَرٌ يُحِبُّ الْمَسَاكِينَ وَيَجْلِسُ إِلَيْهِمْ وَيُحَدِّثُهُمْ وَيُحَدِّثُونَهُ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَنِّيهِ بِأَبِي الْمَسَاكِين. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جعفر رضی اللہ عنہ مساکین سے محبت کیا کرتے تھے، ان کے ہاں بیٹھا کرتے تھے اور وہ ان سے بات چیت کیا کرتے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی کنیت ’’ابوالمساکین‘‘ رکھی تھی۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔