کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد کے لئے بخشش کی دعا
حدیث نمبر: 6158
وَزِيَادَة رزين مُنكرَة) وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ لِلْعَبَّاسِ: ((إِذَا كَانَ غَدَاةَ الِاثْنَيْنِ فَأْتِنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ حَتَّي أَدْعُوَ لَهُمْ بِدَعْوَةٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهَا وَوَلَدَكَ)) فَغَدَا وَغَدَوْنَا مَعَهُ وَأَلْبَسَنَا كِسَاءَهُ ثُمَّ قَالَ: ((اللهُمَّ اغْفِرْ لِلْعَبَّاسِ وَوَلَدِهِ مَغْفِرَةً ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً لَا تُغَادِرُ ذَنْبًا اللهُمَّ احْفَظْهُ فِي وَلَدِهِ)) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ رَزِينٌ: ((وَاجْعَلِ الْخِلَافَةَ بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ)) وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عباس ؓ سے فرمایا:’’جب پیر کا دن ہو تو آپ اور آپ کی اولاد میرے پاس آنا،میں تمہارے لیے دعا کروں گا جس کے ذریعے اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو فائدہ پہنچائے گا۔‘‘ ہم ان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں اپنی چادر میں لے کر دعا فرمائی:’’اے اللہ! عباس اور اس کی اولاد کی تمام ظاہری و باطنی لغزشیں معاف فرما،ان کا کوئی گناہ باقی نہ چھوڑ،اے اللہ! ان کا سایہ ان کی اولاد پر قائم فرما۔‘‘ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’اور ان کی اولاد میں خلافت باقی رکھ۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و رزین۔ْ
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب المناقب / حدیث: 6158
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3762) و رزين (لم أجده) ٭ فيه عبد الوهاب بن عطاء مدلس و عنعن و روي عن ابن معين بأنه قال: ’’هذا موضوع و عبد الوهاب: لم يقل فيه حدثنا ثور و لعله دلّس فيه وهو ثقة‘‘ و فيه علة أخري .»