حدیث نمبر: 6148
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْخَلَاءَ فَوَضَعْتُ لَهُ وَضُوءًا فَلَمَّا خَرَجَ قَالَ: «مَنْ وَضَعَ هَذَا؟» فَأُخْبِرَ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ فقهه فِي الدّين» . مُتَّفق عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلا میں داخل ہوئے تو میں نے طہارت کے لیے پانی رکھ دیا، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو فرمایا: ’’یہ کس نے رکھا تھا؟‘‘ آپ کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اے اللہ! اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما۔ ‘‘ متفق علیہ۔