حدیث نمبر: 6126
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَاهُ وَأُمَّهُ إِلَّا لِسَعْدٍ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ: «ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» وَقَالَ لَهُ: «ارْمِ أَيهَا الْغُلَام الحزور» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے والدین کو (فدا ہونے پر) اکٹھا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احد کے موقع پر انہیں فرمایا: ’’میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں تیر اندازی کرو۔ ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ’’قوی نوجوان! تیر پھینکو۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔