حدیث نمبر: 6112
وَعَن عليٍّ قَالَ: مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ إِلَّا لِسَعْدِ بْنِ مَالِكٍ فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ: «يَا سَعْدُ ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی اور شخص کے لیے اپنے والدین کو ایک ساتھ جمع کرتے (یعنی میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں) نہیں سنا، کیونکہ غزوۂ احد کے موقع پر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’سعد! تیر اندازی کرو، میرے والدین تم پر قربان ہوں۔ ‘‘ متفق علیہ۔