حدیث نمبر: 6097
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا يَوْمَ الطَّائِفِ فَانْتَجَاهُ فَقَالَ النَّاسُ: لَقَدْ طَالَ نَجْوَاهُ مَعَ ابْنِ عَمِّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا انْتَجَيْتُهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ انْتَجَاهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، طائف کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے سرگوشی فرمائی۔ لوگوں نے کہا: آپ کی اپنے چچا زاد کے ساتھ سرگوشی طویل ہو گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے اس سے سرگوشی نہیں کی، بلکہ اللہ نے اس سے سرگوشی کی ہے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔