حدیث نمبر: 5692
وَعَن الحسنِ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ثَوْرَانِ مُكَوَّرَانِ فِي النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . فَقَالَ الْحَسَنُ: وَمَا ذَنْبُهُمَا؟ فَقَالَ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَكَتَ الْحَسَنُ. رَوَاهُ البيهقيُّ فِي «كتاب الْبَعْث والنشور»
الشیخ عبدالستار الحماد
حسن بصری ؒ بیان کرتے ہیں، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’روزِ قیامت سورج اور چاند کو لپیٹ کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ ‘‘ اس پر حسن ؒ نے عرض کیا: ان کا کیا گناہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث بیان کر رہا ہوں، تب حسن بصری ؒ خاموش ہو گئے۔ صحیح، رواہ البیھقی فی البعث و النشور۔