حدیث نمبر: 5636
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يُعْطَى الْمُؤْمِنُ فِي الْجَنَّةِ قُوَّةَ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْجِمَاعِ» . قِيلَ: يَا رَسُولَ الله أَو يُطيق ذَلِكَ؟ قَالَ: «يُعْطَى قُوَّةَ مِائَةٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مومن کو جنت میں جماع کی بہت زیادہ طاقت دی جائے گی۔ ‘‘ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے سو (آدمیوں) کی طاقت دی جائے گی۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔