حدیث نمبر: 5634
وَعَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى (وفُرُشٍ مرفوعةٍ) قَالَ: «ارْتِفَاعُهَا لَكَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ مَسِيرَةَ خَمْسِمِائَةِ سَنَةً» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوسعید رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے فرمان: (وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ) ’’اور بلند بسترے‘‘ کے بارے میں روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ان (بچھونوں) کی بلندی اس طرح ہو گی جس طرح زمین و آسمان کے درمیان فاصلہ ہے، اور وہ فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت ہے۔ ‘‘ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔