کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: میری امت کی تعداد بنی تمیم کے افراد سے بھی زیادہ جنت میں جائے گی
حدیث نمبر: 5601
وَعَن عبدِ الله بن أبي الجَدعاءِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والدارمي وَابْن مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن ابی جدعاء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’میری امت کے ایک آدمی (عثمان رضی اللہ عنہ ) کی سفارش پر قبیلہ بنو تمیم سے زیادہ افراد جنت میں جائیں گے۔ ‘‘ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی و ابن ماجہ۔