حدیث نمبر: 5593
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلْنَا منزلا فَقَالَ: «مَا أَنْتُمْ جُزْءٌ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ جُزْءٍ مِمَّنْ يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ» . قِيلَ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: سَبْعَمِائَةٍ أَوْ ثَمَانِمِائَةٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے تم ان کا لاکھواں حصہ ہو۔ ‘‘ (زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے) پوچھا گیا: اس روز تم کتنے تھے؟ انہوں نے فرمایا: سات سو یا آٹھ سو۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔