حدیث نمبر: 5530
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبُ الصُّورِ وَقَالَ: «عَن يَمِينه جِبْرِيل عَن يسَاره مِيكَائِيل»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صور والے (اسرافیل ؑ) کا ذکر کیا اور فرمایا: ’’اس کے دائیں جبرائیل ؑ اور اس کے بائیں میکائیل ؑ ہوں گے۔ ‘‘ ضعیف، رواہ رزین (لم اجدہ)