کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: قیامت کا واقعہ ہونا یقینی امر ہے
حدیث نمبر: 5509
عَن شعبةَ عَن قَتَادَة عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ» . قَالَ شُعْبَةُ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ فِي قَصَصِهِ كفصل إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَهُ عَنْ أنس أَو قَالَه قَتَادَة؟ مُتَّفق عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
شعبہ، قتادہ سے، وہ انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’میں اور قیامت ان دونوں (انگلیوں) کی طرح بھیجے گئے ہیں۔ ‘‘ شعبہ نے بیان کیا، میں نے قتادہ ؒ سے سنا وہ یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کرتے تھے۔ جس طرح ان دونوں (انگلیوں) میں سے ایک کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے۔ میں نہیں جانتا کہ آیا انہوں نے اسے انس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے یا قتادہ ؒ کا اپنا بیان ہے۔ متفق علیہ۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الفتن / حدیث: 5509
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6504) و مسلم (133/ 2951)»