حدیث نمبر: 5477
وَعَن أمّ شريكٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيَفِرَّنَّ النَّاسُ مِنَ الدَّجَّالِ حَتَّى يَلْحَقُوا بِالْجِبَالِ» قَالَتْ أُمُّ شَرِيكٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: «هُمْ قَلِيلٌ» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
ام شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگ دجال سے بھاگ کر پہاڑوں پر جا پہنچیں گے۔ ‘‘ ام شریک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ (اس وقت) قلیل ہوں گے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔