حدیث نمبر: 5474
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الدَّجَّالُ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى جُفَالُ الشَّعَرِ مَعَهُ جَنَّتُهُ وَنَارُهُ فَنَارُهُ جِنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نارٌ» . رَوَاهُ مُسلم
الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’دجال بائیں آنکھ سے کانا ہو گا، اس کے (جسم پر) بال گھنے ہوں گے، اس کے ساتھ اس کی جنت اور اس کی آگ ہو گی، اس کی آگ جنت ہو گی اور اس کی جنت حقیقت میں آگ ہو گی۔ ‘‘ رواہ مسلم۔