کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: جب امت ان پندرہ خصلتوں کو اپنا لے گی
حدیث نمبر: 5451
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا فَعَلَتْ أُمَّتِي خَمْسَ عَشْرَةَ خَصْلَةً حَلَّ بِهَا الْبَلَاءُ» وَعَدَّ هَذِهِ الْخِصَالَ وَلَمْ يَذْكُرْ «تُعُلِّمَ لِغَيْرِ الدِّينِ» قَالَ: «وَبَرَّ صَدِيقَهُ وَجَفَا أَبَاهُ» وَقَالَ: «وَشُرِبَ الْخَمْرُ وَلُبِسَ الْحَرِيرُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’جب میری امت پندرہ (برے) کام کرے گی تو اس پر بلا نازل ہو گی، آپ نے وہ کام شمار کیے لیکن علی رضی اللہ عنہ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ ’’علم دینی مقاصد کے علاوہ حاصل کیا جائے گا۔ ‘‘ فرمایا: ’’اپنے دوست سے حسن سلوک کرے گا اور والد سے جفا کرے گا۔ ‘‘ اور فرمایا: ’’شراب نوشی کی جائے اور ریشم پہنا جائے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الفتن / حدیث: 5451
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيفٌ , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2210) ¤٭ فيه فرج بن فضالة: ضعيف .»