حدیث نمبر: 5387
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ فَقَالَ: هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى؟ قَالُوا: لَا. قَالَ: «فَإِنِّي لأرى الْفِتَن خلال بُيُوتكُمْ كوقع الْمَطَر» . مُتَّفق عَلَيْهِ
الشیخ عبدالستار الحماد
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینے کے کسی بلند مکان پر چڑھے تو فرمایا: ’’کیا تم دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا: ’’بے شک میں فتنے دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھروں میں بارش کے قطروں کی طرح داخل ہو رہے ہیں۔ ‘‘ متفق علیہ۔