کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: وہ قرآن کی سورتیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا کر ڈالا
حدیث نمبر: 5354
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ شِبْتَ. قَالَ: شَيَّبَتْنِي (هود) و (المرسلات) و (عمَّ يتساءلون) و (إِذا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَذُكِرَ حَدِيثُ أَبِي هريرةَ: لَا يلج النَّار «فِي» كتاب الْجِهَاد
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو بوڑھے ہو گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سورۂ ہود، واقعہ، مرسلات، عم یتساءلون اور سورۂ شمس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔ ‘‘ ترمذی، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ’’جہنم میں داخل نہیں ہو گا۔ ‘‘ باب الجھاد میں ذکر کی گئی ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔