حدیث نمبر: 5285
عَن أبي بكرةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ النَّاسِ خيرٌ؟ قَالَ: «مَن طالَ عمُرُه وحسُنَ عَمَلُهُ» . قَالَ: فَأَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ قَالَ: «مَنْ طَالَ عُمُرُهُ وَسَاءَ عَمَلُهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ والدارمي
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کون سا آدمی بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل اچھا (یعنی قرآن و سنت کے مطابق) ہو۔ ‘‘ اس شخص نے عرض کیا، سب سے برا شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل برا ہو۔ ‘‘ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الدارمی۔