حدیث نمبر: 4624
وَعَنِ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي خُزَيْمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَنَّهُ رَأَى فِيمَا يَرَى النَّائِمُ أَنَّهُ سَجَدَ عَلَى جَبْهَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَاضْطَجَعَ لَهُ وَقَالَ: «صَدِّقْ رُؤْيَاكَ» فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أَبِي بَكْرَةَ: كَأَنَّ مِيزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ فِي بَابِ «مَنَاقِبِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن خزیمہ بن ثابت اپنے چچا ابو خزیمہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے خواب دیکھا کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے، اس نے آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی خاطر لیٹ گئے اور فرمایا: ’’اپنا خواب سچا کر دکھاؤ۔ ‘‘ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ اور ہم ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ’’گویا وہ میزان ہے جو آسمان سے نازل ہوئی۔ ‘‘ باب مناقب ابی بکر و عمر رضی اللہ عنہ میں ذکر کریں گے۔