حدیث نمبر: 4474
وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى الرِّجَالَ وَالنِّسَاءَ عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامَاتِ ثُمَّ رَخَّصَ لِلرِّجَالِ أَنْ يَدْخُلُوا بِالْمَيَازِرِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں اور عورتوں کو حماموں میں داخل ہونے سے منع فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردوں کو تہبند پہن کر جانے کی اجازت فرمائی۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔