کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: مردوں کے لیے خواتین کی خوشبو کی ممانعت
حدیث نمبر: 4440
وَعَن يعلى بن مرّة أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَيْهِ خَلُوقًا فَقَالَ: «أَلَكَ امْرَأَةٌ؟» قَالَ: لَا قَالَ: «فَاغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تعد» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس پر خوشبو کا اثر دیکھا تو فرمایا: ’’کیا تمہاری بیوی ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’اسے دھو ڈال، پھر اسے دھو ڈال، پھر اسے دھو ڈال، پھر دوبارہ نہ کرنا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و النسائی۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب اللباس / حدیث: 4440
درجۂ حدیث شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2816 وقال: حسن) و النسائي (152/8 ح 5124. 5125) ¤٭ فيه أبو حفص: مجھول .»