حدیث نمبر: 4426
وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنِ الْقَزَعِ. قِيلَ لِنَافِعٍ: مَا الْقَزَعُ؟ قَالَ: يُحْلَقُ بعضُ رَأس الصبيِّ وَيتْرك البعضُ وَألْحق بَعضهم التَّفْسِير بِالْحَدِيثِ
الشیخ عبدالستار الحماد
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ’’قزع‘‘ سے منع فرماتے ہوئے سنا، نافع سے پوچھا گیا: ’’قزع‘‘ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: بچے کے سر کے کچھ حصے کو مونڈ دیا جائے اور کچھ کو چھوڑ دیا جائے۔ بخاری، مسلم۔ اور بعض محدثین نے اس تفسیر کو حدیث کے ساتھ ملا دیا ہے۔ متفق علیہ۔