حدیث نمبر: 4405
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهُ قَالَ: «شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمَ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وإِليكم نظرة» ثمَّ أَلْقَاهُ. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی اور اسے پہن لیا، (پھر) فرمایا: ’’اس نے آج مجھے تم سے مشغول کر دیا، میں ایک نظر اس کی طرف اور ایک نظر تمہاری طرف ڈالتا رہا۔ ‘‘ پھر آپ نے اسے پھینک دیا۔ صحیح، رواہ النسائی۔