حدیث نمبر: 4300
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَتْرُكُوا النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تنامون»
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ (کو جلتے ہوئے) مت چھوڑو۔ ‘‘ متفق علیہ۔