حدیث نمبر: 4225
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْكُلُ الْبِطِّيخَ بِالرُّطَبِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: وَيَقُولُ: «يَكْسِرُ حَرَّ هَذَا بِبَرْدِ هَذَا وَبَرْدَ هَذَا بِحَرِّ هَذَا» . وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: هَذَا حَدِيث حسن غَرِيب
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے۔ ترمذی۔ امام ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’اس کی حرارت اس کی ٹھنڈک سے کم ہو جاتی اور اس کی ٹھنڈک اس کی حرارت سے کم ہو جاتی ہے۔ ‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔