حدیث نمبر: 4147
وَعَن زاهرٍ الأسلميِّ قَالَ: إِنِّي لَأُوقِدُ تَحْتَ الْقُدُورِ بِلُحُومِ الْحُمُرِ إِذْ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَاكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
زاہر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی کرنے والے نے یہ اعلان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، میں اس وقت ہنڈیوں کے نیچے آگ جلا رہا تھا، جن میں گدھوں کا گوشت تھا۔ رواہ البخاری۔