کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود صدقے کے اونٹوں کو داغ رہے تھے
حدیث نمبر: 4079
وَعَن أنس قَالَ: غَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ لِيُحَنِّكَهُ فَوَافَيْتُهُ فِي يَدِهِ الْمِيسَمُ يَسِمُ إِبِلَ الصَّدَقَة
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں عبداللہ بن ابی طلحہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر گیا تا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے گھٹی دیں (کھجور چبا کر اِس کے تالو میں لگا دیں)، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں داغ لگانے والا آلہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ صدقہ کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے۔ متفق علیہ۔