حدیث نمبر: 4078
وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَيْهِ حِمَارٌ وَقَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ قَالَ: «لَعَنَ اللَّهُ الَّذِي وَسَمَهُ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گدھے کے پاس سے گزرے جس کے چہرے کو داغا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ اس شخص پر لعنت فرمائے جس نے اسے داغ دیا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔