حدیث نمبر: 3755
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» عَنِ ثَوْبَانَ وَزَادَ: «وَالرَّائِشَ» يَعْنِي الَّذِي يَمْشِي بَيْنَهُمَا
الشیخ عبدالستار الحماد
امام احمد نے اسے روایت کیا ہے اور امام بیہقی نے شعب الایمان میں اسے ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور اس میں یہ اضافہ نقل کیا ہے: ((وَالرَّائِشَ)) یعنی جو دونوں (رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے) کے درمیان معاملہ طے کراتا ہے (اس پر بھی لعنت فرمائی)۔ سندہ ضعیف، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان۔