حدیث نمبر: 3712
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم يَقُول: ثلاثةٌ أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي: الِاسْتِسْقَاءُ بِالْأَنْوَاءِ وَحَيْفُ السُّلْطَانِ وَتَكْذيب الْقدر
الشیخ عبدالستار الحماد
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’مجھے اپنی امت کے متعلق تین چیزوں کا اندیشہ ہے: ستاروں کے ذریعے بارش طلب کرنے، بادشاہ کا ظلم کرنا اور تقدیر کو جھٹلانا۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔