حدیث نمبر: 3655
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثَةٌ قَدْ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَنَّةَ: مُدْمِنُ الْخَمْرِ وَالْعَاقُّ وَالدَّيُّوثُ الَّذِي يُقِرُّ فِي أَهْلِهِ الْخَبَثَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيّ
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ نے تین قسم کے لوگوں: ہمیشہ شراب پینے والے، والدین کے نافرمان اور دیوث جو اپنے اہل و عیال میں زنا برقرار رکھنے والا ہو، پر جنت کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ احمد و النسائی۔