حدیث نمبر: 3422
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ قَالَ: «لَا وَالَّذِي نفس أَبُو الْقَاسِم بِيَدِهِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاکید کے ساتھ قسم اٹھاتے تو یوں فرماتے: ’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابوالقاسم کی جان ہے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔