حدیث نمبر: 3362
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: وَهَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غلامين أَخَوَيْنِ فَبعث أَحدهمَا فَقَالَ لي رَسُول صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَلِيُّ مَا فَعَلَ غُلَامُكَ؟» فَأَخْبَرْتُهُ. فَقَالَ: «رُدُّهُ رُدُّهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه
الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو غلام بھائی مجھے ہبہ کیے تو میں نے ان میں سے ایک بیچ دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ’’تیرا غلام کہاں گیا؟‘‘ میں نے آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے واپس لاؤ، اسے واپس لاؤ۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔