حدیث نمبر: 3282
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ وَلَا عِتْقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ وَلَا طَلَاقَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: «وَلَا بَيْعَ إِلَّا فِيمَا يملك»
الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’انسان جس چیز کا مالک نہیں، اس میں اس کا نذر دینا، آزاد کرنا اور طلاق دینا معتبر نہیں ہے۔ ‘‘ اور ابوداؤد نے یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں: ’’انسان جس چیز کا مالک ہے اسی کی بیع کر سکتا ہے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔