حدیث نمبر: 3178
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزٍ الدَّيْلَمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْلَمْتُ وتحتي أختَان قَالَ: «اختر أيتها شِئْتَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
الشیخ عبدالستار الحماد
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور دو بہنیں میرے نکاح میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’ان دونوں میں سے جسے چاہو اختیار کر لو (دوسری چھوڑ دو)۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔