حدیث نمبر: 3154
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ عِنْدِي جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ زَوَّجْتُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشَةُ أَلَا تُغَنِّينَ؟ فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُحِبُّونَ الْغِنَاءَ» . رَوَاهُ ابْن حبَان فِي صَحِيحه
الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میرے پاس انصار کی ایک لڑکی تھی، میں نے اس کی شادی کر دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’عائشہ! تم اشعار کا انتظام کیوں نہیں کرتی، کیونکہ انصار کا یہ قبیلہ اشعار پسند کرتا ہے۔ ‘‘ حسن، رواہ ابن حبان فی صحیحہ۔