حدیث نمبر: 3128
وَعَن خنساء بنت خذام: أَنْ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ مَاجَه: نِكَاح أَبِيهَا
الشیخ عبدالستار الحماد
خنساء بنت خذام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیوہ تھیں اور ان کے والد نے ان کی شادی کر دی۔ خنساء نے اسے ناپسند کیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نکاح فسخ کر دیا۔ رواہ البخاری۔ اور ابن ماجہ کی روایت میں ہے: اس کے والد کا کیا ہوا نکاح فسخ کر دیا۔