حدیث نمبر: 3117
وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْفَظْ عَوْرَتَكَ إِلَّا مِنْ زَوْجَتِكَ أَو مَا ملكت يَمِينك» فَقلت: يَا رَسُول الله أَفَرَأَيْت إِن كَانَ الرَّجُلُ خَالِيًا؟ قَالَ: «فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ يستحيى مِنْهُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ
الشیخ عبدالستار الحماد
بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اس کے دادا (معاویہ بن حیوہ) سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنی اہلیہ یا اپنی لونڈی کے علاوہ اپنے ستر کی حفا��ت کر۔ ‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے بتائیں کہ جب آدمی تنہائی میں ہو (پھر بھی)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ اس کا زیادہ حق دار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔