حدیث نمبر: 2713
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «من كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ من قَابل» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دواد وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: «أَوْ مَرِضَ» . وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث حسن. وَفِي المصابيح: ضَعِيف
الشیخ عبدالستار الحماد
حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا اور وہ اگلے سال حج کرے۔ ‘‘ ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، دارمی۔ اور ابوداؤد نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے: ’’یا وہ بیمار ہو جائے۔ ‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔ اور مصابیح میں ضعیف ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔