حدیث نمبر: 2692
عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ وَجَدَ الْقُرَّ فَقَالَ: ألق عَليّ ثوبا نَافِعُ فَأَلْقَيْتُ عَلَيْهِ بُرْنُسًا فَقَالَ: تُلْقِي عَلَيَّ هَذَا وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ؟ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد؟
الشیخ عبدالستار الحماد
نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ٹھنڈک محسوس کی تو فرمایا: نافع! مجھ پر کوئی کپڑا ڈالو، میں نے ایک جبہ ان پر ڈال دیا تو انہوں نے فرمایا: تم مجھ پر یہ ڈال رہے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محرِم کو اسے پہننے سے منع فرمایا ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔