حدیث نمبر: 2163
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبِيبٍ قَالَ: خَرَجْنَا فِي لَيْلَةِ مَطَرٍ وَظُلْمَةٍ شَدِيدَةٍ نَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَدْرَكْنَاهُ فَقَالَ: «قُلْ» . قُلْتُ مَا أَقُولُ؟ قَالَ: « (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ حِينَ تُصْبِحُ وَحِينَ تُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم برسات میں ایک شدید تاریک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں نکلے تو ہم نے آپ کو پا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کہو۔ ‘‘ میں نے عرض کیا، میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’تم صبح و شام تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھا کرو، وہ تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہو جائیں گی۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔