حدیث نمبر: 2130
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ: (قُلْ هُوَ الله أحد) قَالَ: إِنَّ حُبَّكَ إِيَّاهَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وروى البُخَارِيّ مَعْنَاهُ
الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سورۂ اخلاص سے محبت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: ’’بے شک تمہاری اس سے محبت ہی تمہیں جنت میں لے جائے گی۔ ‘‘ ترمذی۔ اور امام بخاری نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے۔ رواہ البخاری و الترمذی۔