کتب حدیث ›
مشكوة المصابيح › ابواب
› باب: عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے کا بیان ، بروایت طبرانی
حدیث نمبر: 1926
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ وَسَّعَ عَلَى عِيَالِهِ فِي النَّفَقَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ سَائِرَ سَنَتِهِ» . قَالَ سُفْيَانُ: إِنَّا قَدْ جربناه فوجدناه كَذَلِك. رَوَاهُ رزين
الشیخ عبدالستار الحماد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرتا ہے تو اللہ پورا سال اسے فراخی عطا فرما دیتا ہے۔ ‘‘ سفیان (ثوری ؒ) نے فرمایا: ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں، اور ہم نے اسے اسی طرح پایا ہے۔ ضعیف جذا، رواہ رزین (لم اجدہ)۔