کتب حدیثمشكوة المصابيحابوابباب: عام ضرورت کی چیزوں سے منع نہیں کرنا چاہئے
حدیث نمبر: 1915
وَعَنْ بُهَيْسَةَ عَنْ أَبِيهَا قَالَتْ: قَالَ: يَا رَسُول الله مَا لشَيْء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمَاءُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمِلْحُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ الله مَا لاشيء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْر خير لَك» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
الشیخ عبدالستار الحماد
بہیسہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’پانی۔ ‘‘ انہوں نے پھر عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’نمک۔ ‘‘ انہوں نے پھر عرض کیا، اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’یہ کہ تم بھلائی کے کام کرو، وہ تمہارے لیے بہتر ہیں۔ ‘‘ ضعیف۔
حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الزكاة / حدیث: 1915
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضَعِيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، و أبو داود (3476 و 1669) ¤٭ سيار بن منظور و أبوه مستوران و ثقھما ابن حبان وحده.»